مودی جدید دو ر کا ہٹلر، ہم تو اسے اسی نام سے پکاریں گے

مودی جدید دو ر کا ہٹلر، ہم تو اسے اسی نام سے پکاریں گے

تجزیہ؛۔ ایثار رانا

آئیں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پہ مناتے ہیں،،،لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ یوم سیاہ کیسے منایا جائے،،،اسکا پرچم سرنگوں کرکے،لیکن اسکا پرچم تو ہر پاکستانی کے پاس نہیں،،،پھر ایسا کرنے سے اسکو کیا فرق پڑے گا،،،حکومت کی سطح پر کوئی بیان جاری ہوجائیگا تو اس بھارت کو کیا فرق پڑے گا،میری بات یاد رکھیں قوموں کو قوم بننے کیلئے قوم بننا پڑتا ہے اور یہ اتنا آسان نہیں،،،مجھے بھارتی عوام سے نفرت نہیں کیونکہ وہ بھی ہماری طرح بے بس ہیں ان پر بھی جنونیوں کا قبضہ ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے بھارت میں مسلمانوں کی باقاعدہ نسل کشی کی جارہی ہے،،،وہاں پر مذہب واپس تحریک  کے نام پر مسلمانوں اور عیسائیوں کو انکا مذہب چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے، ہما ر ے کھلاڑیوں اور فنکاروں کیساتھ جیسا سلوک کیا گیا دنیا گواہ ہے ورلڈکپ میں پاکستان کو باہر کرنے کیلئے بھارتی ٹیم نے جس بے شرمی کا مظاہرہ کیا وہ بھی ڈھکا چھپا نہیں،،،ہم نفرت کرنا نہیں چاہتے لیکن محبت کی کوئی ایک رمق بھی نظر نہیں آتی۔ دوسری جانب،کشمیر میں جو آج ہورہا ہے وہ کوئی نئی بات نہیں طاقتور محکوموں کیساتھ ایسا ہی کرتے ہیں،،،لیکن کشمیر محکوم ہیں رہیں گے نہیں،آج پوری دنیا کی نظریں کشمیر پر ہیں،بھارت پاکستان کیساتھ یقینا ایک بڑی لڑائی چھیڑنا چاہے گا تاکہ دنیا کی توجہ ہٹ سکے میرا مذہب جیسا یقین ہے ہماری افواج ذہنی اور جسمانی طور پر اس کیلئے تیار ہیں،ہمیں اگر مرنا آتا ہے تو مارنا بھی آتا ہے ہندو کیلئے جو موت ہے مسلمان کیلئے شہادت ہے یہ فرق ہے مید ان جنگ کا،،،اب آئیں ہم یوم سیاہ کیسے منائیں کیا ہم آج بھارتی گانے بھارتی ڈراموں کی قربانی دے سکتے ہیں،دیں،یہی طریقہ ہے اپنی اولاد کو اپنی نسل کو ایک نظریے کا احساس دلانے کا،ہم انہیں نفرت نہیں اپنے نظرئیے پر پہرہ دینا سکھارہے ہیں،کیا آج پورا پاکستان سیاہ پٹیاں نہیں باندھ سکتا،کیا ہم آج اپنے گھروں میں چھوٹے چھوٹے سہی سیاہ پرچم تو لہرا سکتے ہیں،وٹس ایپ پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام پاکستان کے نام ایک پیغام اپنی کشمیری بھائیوں کے نام ایک پیغام بھارتی ہٹلر کے نام تو دے سکتے ہیں،،،مودی جدید دور کا ہٹلر ہے آج سے ہم اسے ہٹلر جونیئر کے نام سے پکاریں گے۔آپ آج سوشل میڈیا پر ہٹلر اور مودی کی مشترکہ تصویر ضرورشیئر کریں۔اچھا موقع ہے قوم متحد ہوکر ایک پیغام بھارتی جنونیوں کیساتھ پوری دنیا کو دینے کا،،،،،اور ہاں رات کو یوم آزادی کے جشن کے نیچے گرنے والے پرچمو ں (کاغذ کی پرچیوں)کو ضرور اٹھالیجئے گا،یہ ہماری عظمت کی نشانی ہے۔

تجزیہ ایثار رانا

مزید : تجزیہ


loading...