14اگست ہمیں اپنے آباواجداد کی لازوال قربانیوں کی یاددلاتی ہے، محمود خان

14اگست ہمیں اپنے آباواجداد کی لازوال قربانیوں کی یاددلاتی ہے، محمود خان

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان کے یوم آزای کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے آزاد کشمیر کی دستور ساز اسمبلی میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنی اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج کا دن ہمیں اپنے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے مقصد کو ہر صورت حاصل کریں گے۔ محمود خان نے اس موقع پر واضح پیغام دیا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، سماجی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارتی انتہا پسندی اور تنگ نظری سے پورے عالم میں کشمیریوں کے موقف کو تقویت ملی ہے۔ حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کا جان و مال کا نذرانہ قربانی کی عمدہ مثال ہے۔ کشمیری عوام کو انکی قربانیوں کا ثمر آزادی کی صورت میں جلد ملے گا

مزید :

صفحہ اول -