نتھیا گلی میں قائم گورنر ہاؤس اور چیف منسٹرہاؤس عوام کے لئے کھول دئیے گئے، عاطف خان

نتھیا گلی میں قائم گورنر ہاؤس اور چیف منسٹرہاؤس عوام کے لئے کھول دئیے گئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)خیبرپختون کے سینئر وزیر سیاحت محمد عاطف خان نے کہاہے کہ نتھیاگلی میں قائم گورنر ہاؤس اورچیف منسٹر ہاؤس سمیت تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسسز عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں اور کوئی بھی شہری اس میں رہنے کے لئے آن لائن بکنگ کرسکتاہے سیاحوں کوراغب کرنے کے لئے متعدداقدامات کئے گئے ہیں، ٹورازم ایکٹ کی منظوری اس سلسلے کی اہم کڑی ہے،صوبے میں ٹورازم زون بنیں گے اورٹورازم پولیس کا ادارہ قائم ہوگا وہ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے محمد عاطف خان نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیاتھاکہ تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسسز اور اہم مقامات عوام کے لئے کھولیں گے ہم نے خیبرپختون خوا میں وزیراعظم کا یہ وعدہ پورا کردکھایا اور صوبے میں سیاحت کے فروع کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں محمد عاطف خان نے کہاکہ ٹورازم ایکٹ کی منظوری ایک انقلابی اقدام ہے جس کے ذریعے پوری دنیاکے سیاحوں کو راغب کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس،وزیراعلیٰ ہاؤس،سپیکر ہاؤس اوردیگر سرکاری ریسٹ ہاؤسسز کے اخراجات سالانہ کروڑوں میں تھے ہم نے یہ مقامات سیاحوں اورعام لوگوں کے لئے کھول دیئے ہیں ان اقدامات سے اخراجات بھی کنٹرول ہوں گے بلکہ یہ حکومت کے لئے آمد ن کا ذریعہ بنے گا سینرء وزیر سیاحت نے کہاکہ صوبے میں 174مقامات کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ 49کے قریب مزید سرکاری مقامات اور ریسٹ ہاؤسز مرحلہ وار کھولے جائیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں سیاحت کا بہت سکوپ ہے ہم ٖٹورازم زون بنائیں گے اب ایک ادارہ ہوگادیگر ادارے اس کے ساتھ ممبر ہوں گے اوربیرونی سرمایہ کار ایک ہی ادارے سے بات کریں گے کاغان ناران سمیت دیگر سیاختی مقامات پر صحت وصفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے مزید کہاکہ سیاحت کے ذریعے ہم پاکستان کا بہتر اور پازیٹو امیج دنیا کو دکھارہے ہیں خیبرپختون خوا میں امن قائم ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں اور یہ خطہ قدرتی مناظر سے بھراپڑاہے۔

مزید :

صفحہ اول -