اٹلی، حکومت کیخلا ف عدم اعتماد کا تعین اگلے ہفتے کرنے کا فیصلہ

اٹلی، حکومت کیخلا ف عدم اعتماد کا تعین اگلے ہفتے کرنے کا فیصلہ

  

روم(آئی این پی)اٹلی کے عوامیت پسند وزیراعظم جوزیپے کونٹے کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ اگلے ہفتے کے دوران ہو سکتا ہے۔ منگل تیرہ اگست کو اطالوی ایوانِ بالا سینیٹ نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ بیس اگست کو موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اراکین کو مطلع کریں۔ ابھی یہ تعین نہیں ہو سکا ہے کہ آیا بیس اگست کو کونٹے کی تقریر کے بعد عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی۔ اٹلی میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہونے کی وجہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کا جوزیپے کونٹے کی حکومت کے ساتھ مزید تعاون جاری نہ رکھنے کا فیصلہ ہے۔ اٹلی کے دستور کے تحت قبل از وقت الیکشن کا اختیار ملکی صدر کے پاس ہے۔

مزید :

عالمی منظر -