چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو بھی بڑا عہدہ مل گیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو بھی بڑا عہدہ مل گیا
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو بھی بڑا عہدہ مل گیا

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تاہم اب ان کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاون خصوصی تعینات کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز سنجرانی کی تعیناتی کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے کے ذریعے کیا گیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگیایہاں یہ بات قابل غور ہے کہ معاون خصوصی کی تعیناتی کا نوٹفکیشن بدھ کے روز جاری کیا گیا جو عام تعطیل کا دن تھا۔نوٹفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کے قواعد و ضوابط کے اصول 6 کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان آئندہ احکامات تک بخوشی اعجاز سنجرانی کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں بھی اعجاز سنجرانی اس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے معاون خصوصی رہے تھے۔

مزید :

قومی -