کشمیر پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، فوادچودھری

کشمیر پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، ...
کشمیر پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، فوادچودھری

  

کوپن ہیگن (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیسے وہ لہو رائیکاں جانے دیں جو کشمیرکیلئے بہاہے،کشمیرکیلئے تین جنگیں لڑی ہیں چوتھی کیلئے بھی تیار ہیں،فوادچودھری نے کہا کہ جنگ ہوئی تو ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا،وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ پاک بھارت جنگ کا افغان جنگ سے موازنہ نہ کیا جائے ،جنگ ہوئی توشدت پوری دنیا میں محسوس کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ بھارت اور مووی آگ سے کھیل رہے ہیں خود اس میں جلیں گے ،انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں کوئی بھارت کا نام لینے کو بھی تیار نہیں ۔

کوپن ہیگن میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بھارت کشمیر کے علاقوں پر اپنا تسلط قائم کرناچاہتا ہے،کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے ،کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ پاکستان امن کے قیام کیلئے برسر پیکار ہے ،وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا،پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرکے امن پسندی کو ثبوت دیا،ہم مستحکم افغانستان چاہتے ہیں کیونکہ خطے میں امن چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امن کوششوں کے باوجود پاکستان میں روز شہادتیں ہو رہی ہیں ،جہلم اور چکوال کا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں شہید مدفون نہ ہوں ،ہمارا کوئی گاﺅں نہیں جہاں غازی نہ ہو ں ،انہوں نے کہا کہ کیسے وہ لہو رائیکاں جانے دیں جو کشمیرکیلئے بہایا،کشمیرکیلئے تین جنگیں لڑی ہیں چوتھی کیلئے بھی تیار ہیں،فوادچودھری نے کہا کہ جنگ ہوئی تو ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا،وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ پاک بھارت جنگ کا افغان جنگ سے موازنہ نہ کیا جائے ،جنگ ہوئی توشدت پوری دنیا میں محسوس کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ بھارت اور مووی آگ سے کھیل رہے ہیں خود اس میں جلیں گے ،انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں کوئی بھارت کا نام لینے کو بھی تیار نہیں ۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -