مقبوضہ کشمیر کی سکھ برداری نے مسلمانوں کی حمایت کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

مقبوضہ کشمیر کی سکھ برداری نے مسلمانوں کی حمایت کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

  

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کی سکھ کمیونٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی عورتوں کو دوسرے علاقوں میں لے جانے کی کوشش کرنے والوں کو ہماری لاشوں سے گزر کر جانا پڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر کی سکھ کمیونٹی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ کمیونٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا صدیوں پرانا سیکولر ماحول ہے، ہمیں اس ماحول کو ہر قیمت پر قائم رکھنا ہے اگر کسی نے اسے خراب کرنے کی کوشش کی تو سکھ کمیونٹی اس کے راستے میں دیوار بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی طرح کے تشدد کے سخت خلاف ہیں، اگر کسی بھی خطے سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص یہاں تشدد کرے گا تو ہم اس کی پرزور مخالفت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی حکومت اور ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جتنے بھی بڑے سیاسی رہنماوں کو گرفتار کیا گیا ہے، انہیں فوراً سے پیشتر رہا کیا جائے اور وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ پر جو پابندیاں لگائی گئی ہیں انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -