’’ کوئی بھی امریکی صدر ٹرمپ کی ملکیتی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہ کرے ‘‘ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل کا اعلان

’’ کوئی بھی امریکی صدر ٹرمپ کی ملکیتی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہ کرے ‘‘ ...
’’ کوئی بھی امریکی صدر ٹرمپ کی ملکیتی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہ کرے ‘‘ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل کا اعلان

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینجل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی حکومتوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ وہ صدر ٹرمپ کی ملکیتی کمپنیوں کیساتھ کوئی کاروبار نہ کریں۔ انہوں نے اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کی کمیٹی کے نام ایک میمو جاری کیا ہے جس میں انہیں ہدیات کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں غیر ملکی حکومتوں کے واشنگٹن میں موجود حکام سے رابطہ کرکے انہیں بتائیں کہ وہ صدر ٹرمپ کے ہوٹلوں، تفریح گاہوں اور دوسری جائیدادوں پر سرمایہ خرچ نہ کریں۔ انہوں نے اپنے میمو میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی حکومت سے رقم یا تحفے وصول نہیں کرسکتے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی اپنے تمام کاروبار کی ملکیت برقرار رکھی ہے اور صرف روزانہ کی بنیاد پر ان کا آپریشن اپنے دو بڑے بیٹوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کے حوالے کیا ہے۔ ایوان نمائندگان کے ڈیمو کریٹک ارکان نے اس سلسلے میں عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے مقدمہ خارج کر نے کی درخواست کو گزشتہ ماہ وفاقی اپیل کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔ ڈیمو کریٹک ارکان نے صدرٹرمپ کے کاروبار کو کمیٹی کے سامنے شہادت دینے کیلئے ہدایت بھی کر رکھی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی ملکیتی جائیدادوں پر رقم خرچ کرنے سے احتیاط کریں کیونکہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -