پاکستان اورکشمیرنہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان اورکشمیرنہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان اورکشمیرنہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان اورکشمیرنہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کامقدمہ دنیاکی ہرعدالت میں لڑےگا،آج نہیں توکل کشمیر آزادہوکررہے گا،مودی کومظلوم کشمیریوں کے لہوکاحساب دیناہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم بھارتی یوم آزادی پرسراپااحتجاج ہے،پاکستان کابچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کےساتھ ہے،عثمان بزدارنے کہا کہ کشمیریوں کو ظلم و ستم کرکے دبانے کی بھارتی سازش بری طرح ناکام ہوگی،پاکستان اورکشمیرنہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔آج شام ریلی میں بھر پور شرکت کرکے کشمیر سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -