”کشمیریوں کیلئے فوری یہ کام کیا جائے “ او آئی سی نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

”کشمیریوں کیلئے فوری یہ کام کیا جائے “ او آئی سی نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹیریٹ سے جاری اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مذہبی آزادی پر قدغن لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ عید جیسے مبارک موقع پر بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈاون رہا اور کشمیری اپنی مذہبی رسومات اور عبادات کی ادائیگی سے محروم رہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مذہبی حقوق کو سلب کرنا عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ہے۔

او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔

مزید :

قومی -