پشاور زلمی جاوید آفریدی کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ، شاندار خبر آ گئی

پشاور زلمی جاوید آفریدی کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ، شاندار خبر آ ...
پشاور زلمی جاوید آفریدی کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ، شاندار خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )یوم آزادی کے پر مسرت اور مبارک دن صدر پاکستان نے جاوید خان آفریدی کو اعلیٰ صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد کرکے پشاور زلمئی کے ہر کارکن اور ممبر کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ یہ ایوارڈجاوید آفریدی کو انکی انتھک اور شبانہ روز قومی اور عوامی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا گیا۔ جہاں دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے متعلقہ افراد کو اس اعزاز کا حق دار سمجھا گیا وہاں پشاور زلمئی کی نوجوان قیادت کو ملکی نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان سے ملکی محبت اور وطن پرستی کی نئی راہئیں دکھانے والے پر جوش چیئرمین جاوید آفریدی کو اس اعزاز کے لئے منتخب کرنا یقینا ملک کے نوجوان طبقے کی حوصلہ افزائی اور ملک کے لئے کایک قدم آگے بڑھ کر کچھ کر گزرنے کی جدو جہد کی بہترین حوصلہ افزائی ہے۔

اس سلسلے میں جاوید آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ اگرچہ میں نے ملکی خدمت اور نوجوانوں کی پر جوش مگر بردبار رہنمائی کا بیڑہ ا±ٹھاتے وقت یہ عہد کیا تھا کہ کسی اعزاز، عہدے اور معاوضے سے بالا تر ہو کر قوم و ملک کی خدمت کروں گا لیکن حکومت پاکستان نے مجھے اس اعزاز کا اہل سمجھ کر دراصل مجھے نہیں مگر میری فکر اور حوصلے کو داد دی ہے اور میں چاہوں گا کہ محبتوں کامیابیوں اور ملکی نوجوانوں کی رہنمائی کا یہ قافلہ یو ں ہی رواں دواں رہے۔

مزید :

قومی -