ٹی ٹوینٹی بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کیلئے قومی ٹیم کے کونسے کھلاڑیوں سے رابطہ کر لیا گیا ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ٹی ٹوینٹی بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کیلئے قومی ٹیم کے کونسے کھلاڑیوں سے رابطہ کر ...
ٹی ٹوینٹی بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کیلئے قومی ٹیم کے کونسے کھلاڑیوں سے رابطہ کر لیا گیا ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کے نئے سیزن کے لیے مختلف ٹیموں نے پاکستان کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بگ بیش کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، محمد حسنین اور آل راو¿نڈر فہیم اشرف سے ٹیموں نے رابطہ کیا ہے۔ورلڈ کپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ باو¿لر شاہین آفریدی سے معاہدہ کرنے میں مختلف ٹیموں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2020 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد آسٹریلیا میں ہوگا اور وہاں کھیلنے کا تجربہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔

مزید :

کھیل -