اے این پی کی فضل الرحمان کی قیادت میں تحریک احتساب سے فرار کی کوشش ہے،شوکت یوسفزئی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اے این پی کی فضل الرحمان کی قیادت میں تحریک احتساب سے فرار کی کوشش ہے،صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، اے این پی کی فضل الرحمان کی قیادت میں تحریک احتساب سے فرار کی کوشش ہے،ان کا کہنا ہے کہ قوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف ایک ہے ،حکومت کے خلاف احتجاج کی بجائے کشمیریوں کی مدد کیلئے نکلیں۔