چمن میں بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا ، کتنا اونچا اور بڑا ہے ؟ جانئے

چمن میں بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا ، کتنا اونچا اور بڑا ...
چمن میں بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا ، کتنا اونچا اور بڑا ہے ؟ جانئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی پر بلوچستان کی حدود میں سب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فرنٹیئر کور چمن سکاو¿ٹس کی جانب سے پاک افغان سرحد پر باب دوستی پر پہلی بار بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بڑا پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ سبز ہلالی پرچم 104 فٹ اونچا جب کہ 60 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا ہے۔پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں سیکٹر کمانڈر نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان بریگیڈیئر لیاقت علی اور کمانڈنٹ چمن اسکاو¿ٹس کرنل خرم جاوید نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور ایف سی کے خصوصی دستے نے سلامی بھی پیش کی۔اس موقع پر باب دوستی کی خاص طور پر تزہین و آرائش بھی کی گئی تھی اور باب دوستی کے ڈبل روڈ کے دونوں جانب شجرکاری بھی کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -