کشمیرکوجلدپاکستان کےساتھ جڑناہے، بھارت کے یوم آزادی کویوم بربادی کے طورپرمنارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

کشمیرکوجلدپاکستان کےساتھ جڑناہے، بھارت کے یوم آزادی کویوم بربادی کے ...
کشمیرکوجلدپاکستان کےساتھ جڑناہے، بھارت کے یوم آزادی کویوم بربادی کے طورپرمنارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کواب کسی آ ئینی ترمیم سے روکانہیں جاسکتا،بھارت کے یوم آزادی کویوم بربادی کے طورپرمنارہے ہیں، کشمیرکوجلدپاکستان کےساتھ جڑناہے،تقسیم ہندکاایجنڈاکشمیرآزادہونے تک نامکمل ہے،پاکستان بنانے کامقصدسامراجی،استحصالی نظام کاخاتمہ تھا،کشمیرکی آزادی کے بغیرپاکستان کی آزادی ادھوری ہے،پشاور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قائداعظمؒ نے سب سے پہلے دوقومی نظریہ کی بنیادرکھی،آج یوم سیاہ کے موقع پرجلوس اورریلیاں نکالی جارہی ہیں،مودی سرکارکی سیاہ کاریاں بے نقاب کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، ملک بھرمیں سٹیک ہولڈرزبھارت مخالف احتجاج کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیرکوجلدپاکستان کےساتھ جڑناہے،تقسیم ہندکاایجنڈا کشمیرآزادہونے تک نامکمل ہے،پاکستان بنانے کامقصدسامراجی،استحصالی نظام کاخاتمہ تھا،کشمیرکی آزادی کے بغیرپاکستان کی آزادی ادھوری ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوم سیاہ پاکستان میں ہی نہیں عالمی طورپربھی منایاجارہاہے، 14 اگست کوہم نے اپنی آزادی کادن کشمیریوں سے جوڑدیا،انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں سپرمین کاکرداراداکرناچاہتاہے،اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگانے والے آج افسردہ ہیں،معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کےساتھ غیرانسانی سلوک کیاجارہا ہے،وزیراعظم نے مورثی سیاست کاخاتمہ کیا، روس نے پہلی بارکشمیرکازکی حمایت کی،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں11 روزکے کرفیونے کربلاکی یادتازہ کردی،مودی کی شیطانی ذہنیت کوملیامیٹ کریں گے،وزیراعظم نے پیغام دیاجنگ مسلط کی تواینٹ کاجواب پتھرسے دیں گے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں دیگرمذاہب کیلئے کوئی جگہ نہیں، خیبرپختونخواکے عوام نے باریاں لینے والوں کومستردکردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...