”ہم جوکرسکتے ہیں آپ کے تصور سے باہر ہے“فواد چودھری کا ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہم جوکرسکتے ہیں آپ کے تصور سے باہر ہے، بھارتی اقدام کیخلاف بطورقوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، آپ کی بے وقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہم جوکرسکتے ہیں آپ کے تصورسے باہرہے، بھارتی اسٹیبلشمنٹ کوآرایس ایس،نازی لیڈرشپ کوعقل دینی چاہئے۔ فوادچودھری کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام کیخلاف بطورقوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، آپ کی بے وقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔