ویرات کوہلی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویرات کوہلی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
ویرات کوہلی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور وہ ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق د س سالوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اس سے پہلے آسٹریلین بلے باز رکی پونٹنگ کے پاس تھا جبکہ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر اس اعزاز کے مالک تھے۔کوہلی نے گزشتہ 10سال کے دوران 11ہزار 36رنز بنائے جس میں 42 سنچریاں اور 51 نصف سنچریاں شامل ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان اب تک 239 ون ڈے میچوں میں 60.31 کی اوسط کے ساتھ ساتھ 43 سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی بدولت 12ہزار 359 رنز بنا چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -