خطے کا امن داﺅ پر لگ گیا ،کشمیریوں کا آخر ی حد تک ساتھ دیں گے ، وزیر خارجہ

خطے کا امن داﺅ پر لگ گیا ،کشمیریوں کا آخر ی حد تک ساتھ دیں گے ، وزیر خارجہ
خطے کا امن داﺅ پر لگ گیا ،کشمیریوں کا آخر ی حد تک ساتھ دیں گے ، وزیر خارجہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پوری دنیا کی نظریں سلامتی کونسل پر ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرناہوگا، ہم سفارتی ، قانونی اور اخلاقی محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر کراسنگ مال روڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرناہوگا ، اس وقت خطے کا امن داﺅ پر لگادیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ سے کہہ دیا تھا کہ وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام افغانستان کا امن دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں لگتاہے کہ اس کیخلاف کوئی سازش ہورہی ہے اور میں نے اس پر سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج لاہور اور لندن میں حق کی آواز بلند کی جارہی ، پاکستان نے فیصلہ کیاہے کہ ہم سفارتی ، قانونی اور اخلاقی محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیر ی پاکستان اور عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل تک پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کشمیر کی تمام قیادت پابند سلاسل ہے اور کرفیوکو آج گیارواں روز ہے۔ آج پوری قوم کا پیغام ہے کہ” کشمیر بنے گا پاکستان “، حکومت ہر فورم پر کشمیریوں کاساتھ دیگی، مودی سرکار نے چال چلی ، آج سیاست نہیں کشمیر کاز کا وقت ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں سلامتی کونسل پر ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -