بھارت نے اپنا یوم آزادی اپنے سیاہ کرتوتوں سے ’’یوم سیاہ ‘‘میں بدل لیا ،پاکستانی قوم ہندوستان کے مقابلے میں متحد ہے:لیاقت بلوچ

 بھارت نے اپنا یوم آزادی اپنے سیاہ کرتوتوں سے ’’یوم سیاہ ‘‘میں بدل لیا ...
 بھارت نے اپنا یوم آزادی اپنے سیاہ کرتوتوں سے ’’یوم سیاہ ‘‘میں بدل لیا ،پاکستانی قوم ہندوستان کے مقابلے میں متحد ہے:لیاقت بلوچ

  

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے بھارت نے اپنے یوم آزادی کو اپنے سیاہ کرتوتوں سے’’ یوم سیاہ ‘‘میں بدل لیا ہے ،بھارت نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کرکے لاکھوں انسانوں کا قتل عام کیا اور بدترین تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا کرجمہوری اداروں کا کندھااستعمال کرکے متنازع ،حل طلب معاملہ ختم کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے،یہ اقدام بھارت کیلئے بہت مہنگا ثابت ہوگا،پاکستانی قوم ہندوستان کے مقابلے میں متحد ہے ۔

 مکہ مکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئےلیاقت بلوچ نےکہا کہ ہندوستان کی جمہوریت فراڈ اور جھوٹ ہے،نریندر مودی آرایس ایس کا کارندہ ہےجس کی رگ رگ میں مسلم دشمنی بھری ہوئی ہے،عملا ً انڈیا کی جمہوریت ،الیکشن کمیشن ،عدلیہ اور لوک سبھا بکے ہوئے ہیں،مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ان سے خیر اور انصاف کی کوئی امیدنہیں،پاکستان کے خراب حالات بھارت کے مسلمانوں کو اور زیادہ دبائو میں لے آتے ہیں،پاکستان اسلام کے نظام کا عملی نمونہ بن جائے تو بھارت کے مسلمان بھی مضبوط پوزیشن میں ہونگے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی بیان کے بعد بھارتی قیادت خصوصا نریندر مودی نے خاموشی اختیار کی اور جموں و کشمیر پر شیطانی وار کردیا ،حکومت پاکستان، وزراء بیانات ،بڑھکوں دعوؤں کی بجائےقومی قیادت کے ساتھ اتفاق رائے سے قومی حکمت عملی بنائے،صرف حکومت اور فوج کا ایک پیج پر ہونا کافی نہیں،ریاستی ادارے تین کروڑ ووٹرز کی اپوزیشن جماعتوں کو نذر انداز نہ کریں۔

مزید :

عرب دنیا -