پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے اسٹیو بکنر کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے اسٹیو بکنر کا ریکارڈ برابر کردیا
پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے اسٹیو بکنر کا ریکارڈ برابر کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان ایمپائرعلیم ڈار نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ 128 ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا اسٹیو بکنر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اس موقع پر 51 سالہ پاکستانی ایمپائرنے کہا کہ یہ ریکارڈ حاصل کرنا میرے لئے اور میرے ملک کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیو بکنر میرے لئے رول ماڈل رہے ہیں ان کا یہ ریکارڈ برابر کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔علیم ڈار اب تک 206 ایک روزہ میچز اور 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ تین مرتبہ آئی سی سی کے بہترین ایمپائر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -