قوم نے فیصلہ سنا دیا مودی کی دہشت گردی قبول نہیں کرینگے:خدیجہ فاروقی

قوم نے فیصلہ سنا دیا مودی کی دہشت گردی قبول نہیں کرینگے:خدیجہ فاروقی
قوم نے فیصلہ سنا دیا مودی کی دہشت گردی قبول نہیں کرینگے:خدیجہ فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی  نے کہا ہے کہ 22کروڑ غیور عوام مسلح افواج سے مل کر مودی کے غرور کو خاک میں ملائیں گے،مودی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں،مودی کی انتہا پسندی پوری دنیا کا امن خاک میں ملا دے گی،15اگست کو پوری قوم نے یوم سیاہ منا کر فیصلہ سنادیا ہے کہ پاکستان کے عوام  مودی کی دہشت گردی کو قبول نہیں کرینگے ۔

یوم سیاہ کے موقع پرمسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئےخدیجہ فاروقی نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیروں پر ظلم و بربریت ا ور تشدد ،کرفیو کے نفاذ، انہیں نماز عید اور قربانی سے روکنے،انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس بند کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر کشمیریوں پر ظلم و تشدد تشویشناک ہے  بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے خطے کے امن کو برباد کردیا ہے،پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے بھارتی جارحیت پر اس کے خلاف فوری اقدامات کرے اور کشمیریوں کو ان کے حق خوارادیت کے بارے میں قراردادوں پر عمل کروائیں تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے۔