اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی سرکار کے ناپاک عزائم بے نقاب کردئیے

اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی سرکار کے ناپاک عزائم بے نقاب کردئیے
اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی سرکار کے ناپاک عزائم بے نقاب کردئیے

  

کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف انڈین اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کر رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کو تباہ کر کے کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کر لے۔انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے، کیونکہ ان کے اپنے معاشی مفادات بھارت کے ساتھ ہیں۔ملائشیا میں دیے گئے ایک خطاب میں انہوں نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کرنے کے بعد اس کی سرزمین پر قبضہ کیا بالکل اسی طرح اب بھارت بھی کشمیر میں یہ سب کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو یہ تک معلوم نہیں کہ بادلوں کی وجہ سے ریڈار سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی مگر انہوں نے اس حوالے سے ایک عجیب منطق دی کہ بادلوں کے باوجود اپنے پائلٹس کو پاکستانی جہازوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

قومی -