ہر اسلامی ملک اپنے مفادات کودیکھ رہاہے ، سلیم صافی

ہر اسلامی ملک اپنے مفادات کودیکھ رہاہے ، سلیم صافی
ہر اسلامی ملک اپنے مفادات کودیکھ رہاہے ، سلیم صافی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اس وقت ہر اسلامی ملک اپنے اپنے مفادات کودیکھ رہاہے اور کسی ملک کی پالیسی اسلام کے تابع نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت ہر اسلامی ملک اپنے مفادات کودیکھ رہا ہے اور کسی ملک کی پالیسی اسلام کے تابع نہیں ہے بلکہ مذہب کو صرف ٹول کے طور پردیکھا جاتاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ مسلمان ممالک کے اپنے اپنے مفادات ہیں اور بھارت کے ساتھ ان کے اپنے تعلقات ہیں ، سب اپنے مفادات کودیکھتے ہیں۔ سلمان صافی نے کہا کہ سعودی عرب میں اس سال خطبہ حج میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -