پاکستانیوں کے جوش جذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی،پوری دنیا سے سوال ہے کہ ظالم کا ساتھ دینا چاہیے یا مظلوم کا:مشعال ملک

پاکستانیوں کے جوش جذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی،پوری دنیا سے سوال ہے کہ ظالم ...
پاکستانیوں کے جوش جذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی،پوری دنیا سے سوال ہے کہ ظالم کا ساتھ دینا چاہیے یا مظلوم کا:مشعال ملک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جموں و کشمیر لبریشن فرںٹ کے سربراہ اور اسیر کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہبھارت نے اپنی فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق چھینا ہے،پوری دنیا سے سوال ہے کہ ظالم کا ساتھ دینا چاہیے یا مظلوم کا؟پاکستانیوں کے جوش جذبے اور بھارت کے یوم آزادی کو دنیا بھر میں  ’’یوم سیاہ‘‘ منانے سے کشمیریوں کو طاقت ملی ہے۔

بھارت کے یوم آزادی کو ملک گیر سطح پر’’یوم سیاہ ‘‘منانے کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں  مشعال حسین ملک   کا کہنا تھا کہ 15اگست کو پوری دنیا کے کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں ،  ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیرکی آزادی تک15اگست کویوم سیاہ  کے طور پرمنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری لیڈر شپ گرفتارہے،بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرارداد کی سنگین خلاف ورزی کی گئی،پوری دنیا سے سوال ہے کہ ظالم کا ساتھ دینا چاہیے یا مظلوم کا؟بھارت نے اپنی فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق چھینا ہے،نہتےکشمیری بھارتی فوج کامقابلہ کررہےہیں،مقبوضہ کشمیرمیں مودی بدترین ظلم کررہاہے،کشمیری ایمان کی طاقت کےساتھ بھارت سےلڑتےہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے کشمیری بہن کاساتھ دینےمیں بہت دیرکردی،دو،تین سال پہلےنکلےہوتےتومودی سرکارکواتنی جرات نہ ہوتی۔

مزید :

قومی -