پی سی بی نے پری سیزن کیمپ میں شرکت کے لیے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا

پی سی بی نے پری سیزن کیمپ میں شرکت کے لیے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا
پی سی بی نے پری سیزن کیمپ میں شرکت کے لیے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے پری سیزن کیمپ میں شرکت کے لیے 20 کھلاڑیوں کو این سی اے طلب کرلیا،سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 14 کرکٹرز سمیت 20 کھلاڑی 19 اگست کو این سی اے میں رپورٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کھلاڑی 22 اگست سے 7 ستمبر تک کنڈیشننگ کیمپ میں شرکت کریں گے،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے،اظہر علی انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ مکمل کرنے کے بعد کیمپ جوائن کرلیں گے،بابراعظم، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس اور محمد عامر کو کاؤنٹی سیزن کے باعث کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے،سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق اور محمد رضوان کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے،سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے،نان سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں آصف علی، بلال آصف، افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی اور ظفر گوہر کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہاکہ کیمپ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کا تجربہ کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کے آئندہ 42 میں سے 30 روز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ اور ویلز میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف 5 کھلاڑیوں کی قائداعظم ٹرافی میں شرکت لازمی قرار دی ہے۔

مزید :

کھیل -