مسئلہ کشمیر پر مغرب سے سپورٹ مل جائیگی لیکن اسلامی دنیا سے نہیں ملے گی ، مظہر عباس کادعویٰ

مسئلہ کشمیر پر مغرب سے سپورٹ مل جائیگی لیکن اسلامی دنیا سے نہیں ملے گی ، مظہر ...
مسئلہ کشمیر پر مغرب سے سپورٹ مل جائیگی لیکن اسلامی دنیا سے نہیں ملے گی ، مظہر عباس کادعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیلی پاکستان آن لائن تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر مغرب سے پھر بھی امداد مل جائیگی لیکن مسلم دنیا سے سپورٹ نہیں ملے گی ماسوائے ایک آدھ حد تک بیان کے ، اس وقت دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ یہ خالصتاً کشمیریوں کی تحریک ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر مغرب سے پھر بھی امداد مل جائیگی لیکن مسلم دنیا سے سپورٹ نہیں ملے گی ماسوائے ایک آدھ حد تک بیان کے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ یہ خالصتاً کشمیریوں کی تحریک ہے اوراس میں صرف کشمیری شامل ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ نریندرا مودی ایک نازی نظر آتاہے اوربھارت میں لوگ بات کرتے ہیں کہ بھارت میں شدت پسندی پھیلی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کی قرارداد آگئی ہے لیکن یہ نظرنہیں آتاکہ کوئی واضح امداد ملے گی۔ہمیں دنیا میں مسئلہ کشمیر کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا مرکز سعودی عرب ہے جہاں دنیا بھر کے مسلمان اکٹھے ہوتے ہیں لیکن اس دفعہ خطبہ حج میں کشمیر کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

مزید :

قومی -