سعودی عرب امریکہ کے کہنے پر پاکستان کو پیسے دے رہاہے ، حفیظ اللہ نیازی

سعودی عرب امریکہ کے کہنے پر پاکستان کو پیسے دے رہاہے ، حفیظ اللہ نیازی
سعودی عرب امریکہ کے کہنے پر پاکستان کو پیسے دے رہاہے ، حفیظ اللہ نیازی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر نہ تو مغرب پاکستان کو سپورٹ کرے گا اور نہ مسلم امہ کرے گی ماسوائے ایران اور ترکی کے ، سعودی عرب پاکستان کو امریکہ کے کہنے پر پیسہ دے رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان ایک متضاد پاکستانی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر نہ تو مغرب پاکستان کو سپورٹ کرے گا اور نہ مسلم امہ کرے گی ماسوائے ایران اور ترکی کے ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ساری لابی ایک ہی ہے ، وہ امریکہ کی ہے ۔ سعودی عرب بھی پاکستان کو امریکہ کے کہنے پر پیسہ دے رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان ایک متضاد پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہوچکے لیکن فوج کام کرے گی اور اپنا کام کررہی ہے ، آرمی چیف نے بھرپور پیغام دیاہے ،وزیر خارجہ نے بھی یہ بات کی ہے اور وزیر اعظم نے بھی یہی پیغام دیا ہے کہ ہم نے اس چیز کو سنبھال کرنہیں رکھنا ہے ۔

مزید :

قومی -