ایران اور اردگان کشمیر کے معاملے پر صرف بیان بازی کرتے ہیں، ارشاد بھٹی

ایران اور اردگان کشمیر کے معاملے پر صرف بیان بازی کرتے ہیں، ارشاد بھٹی
ایران اور اردگان کشمیر کے معاملے پر صرف بیان بازی کرتے ہیں، ارشاد بھٹی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ایران اور اردگا ن بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ بھارت کا بائیکا ٹ کریں اور اگر سب یہ کریں تو بھارت کولگ پتہ چل جائے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کولگ پتہ جائے گا جو ان کی جانب سے ہٹلر کا نام استعمال کیا ہے ، او آئی سی جیسی باتیں زبانی بیان بازیاں ہیں ، ہم ہیں کیا ، بھوکے ننگے اور قرضے مانگنے والے جو ہمیں ہنس کر دیکھ لیتاہے ، ہم اس کی جیب میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب اور خلیجی ممالک اعلان کردیں کہ ہم بھارت کا بائیکاٹ کرتے ہیں ، ایران اور اردگا ن بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صرف بیان بازی کرتے ہیں ۔ یہ بھارت کا بائیکا ٹ کریں اور اگر سب یہ کریں تو بھارت کولگ پتہ چل جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹی بیان بازیاں کررہے ہیں، اگر مقبوضہ وادی کیلئے جنگ لڑنا پڑ ی تو ہم لڑیں گے لیکن سوال یہ ہے کیا اس طرح ہم وادی کوآزاد کروا لیں گے ؟اس قبل جہاں بھی جنگ ہوئی تو کونسے ملک کو آزادی ملی ہے ؟

مزید :

قومی -