بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ،بھارت لائن آف کنٹرول اورورکنگ باﺅنڈری پرامن برقراررکھے، دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیاگیا ،بھارت اقوام متحدہ کے امن مشن کو اپنا کردار ادا کرنے دے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسزنے لیپااوربٹل سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی، ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہیدہوئے، بھارت کی جانب سے 2017سے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے جبکہ بھارت 2017 سے اب تک1970بارسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرچکا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ شہری آبادی کونشانہ بناناناقابل قبول ہے، بھارتی اقدام عالمی انسانی حقوق اورقوانین کی خلاف ورزی ہے، سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، بھارت اپنی افواج کوسیزفائرمعاہدے پرعملدرآمدکی ہدایت کرے اور لائن آف کنٹرول اورورکنگ باﺅنڈری پرامن برقراررکھے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کے امن مشن کوکرداراداکرنے دے۔