کشمیر صرف پاکستان کانہیں بین الاقوامی مسئلہ ہے،بھارت من مانی کرتے ہوئے کشمیری عوام کو محکوم نہیں بنا سکتا:پیر صاحب پگارا

کشمیر صرف پاکستان کانہیں بین الاقوامی مسئلہ ہے،بھارت من مانی کرتے ہوئے ...
کشمیر صرف پاکستان کانہیں بین الاقوامی مسئلہ ہے،بھارت من مانی کرتے ہوئے کشمیری عوام کو محکوم نہیں بنا سکتا:پیر صاحب پگارا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ کشمیر صرف پاکستان کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے،  اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیر کو ایک متنازعہ اور قابل حل مسئلہ سمجھتی ہیں،بھارت من مانی کرتے ہوئے کشمیری عوام کو محکوم نہیں بنا سکتا۔

 کنگری ہاؤس پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم اور رابطہ سیکریٹری عبدالکریم شیخ سے ملاقات اور یوم سیاہ کے موقعی پر ان کے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندہ تے ہوئےپیر صاحب پگارا نے کہا کہ ہندستان من مانی کرتے ہوئے کشمیری عوام کو محکوم نہیں بنا سکتا،بنیادی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر میں غارت گری اور جبر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔پیر صاحب پگارا نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ دنیا بھر میں زیادتیاں ہورہی ہیں اور ان کے بنیادی حقوق پائمال کیے جارہیں ہیں لیکن بھارت کشمیر میں جو بربریت دکھا رہا ہے پوری انسانیت اس پر شرمندہ ہے۔پیر صاحب پاگارا نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہائیوں کے ساتھ مکمل طور پر شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم وقت آنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -