دنیا کواحساس دلانے کیلئے بھارت سے ہر سطح پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، خواجہ آصف

دنیا کواحساس دلانے کیلئے بھارت سے ہر سطح پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، ...
دنیا کواحساس دلانے کیلئے بھارت سے ہر سطح پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، خواجہ آصف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں تاکہ دنیا کو احساس ہوکہ خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جانا چاہئے تھااور ہم گئے ہیں ، اب یہ سلامتی کونسل کے اجلاس کا نتیجہ بتائے گا کہ ہمیں وہاں جانے کا کیا فائدہ ہواہے ؟ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ابھی مسلم امہ کا پلیٹ فارم بھی ہمارے حق میں نہیں جارہا ہے ، اس وقت ایک پاکستان ہے جوکشمیریوں کی آس ہے اور وہ پاکستان کا پرچم لیکر آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مظاہرے کرلینا کافی نہیں ہے ، اس سے صرف ایک یکجہتی کا پیغام ضرور جاتاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک فریڈ م فائٹر پر ایک ہزار بھارتی فوجی کو لگایا ہوا ہے اس کے باوجود کشمیر ی گھروں سے نکل رہے ہیں ، اس سے بڑی تحریک میں نے آج تک دنیا میں کوئی نہیں دیکھی اورنہ سنی ہے ۔کشمیری بھارتی فوجیوں کے سامنے پاکستانی پرچم لہرا کر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں ، اس وقت بھارت کے ساتھ مکمل تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم ہونے چاہئے جس سے دنیا کو یہ احساس ہوکہ دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو کم ازکم یہ پیغام تو جانا چاہئے کہ اگر امہ ان کے ساتھ نہیں کھڑی تو کم از کم پاکستان تو ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔

مزید :

قومی -