کشمیریوں کی عسکری مدد نہیں کرنی چاہئے ، دفاعی تجزیہ کا ر شاہد لطیف

کشمیریوں کی عسکری مدد نہیں کرنی چاہئے ، دفاعی تجزیہ کا ر شاہد لطیف
کشمیریوں کی عسکری مدد نہیں کرنی چاہئے ، دفاعی تجزیہ کا ر شاہد لطیف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہاہے کہ میں کشمیریوں کی عسکری مدد کے حق میں نہیں ہوں، انڈیا نے مشرق پاکستان میں مکتی باہنی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کوتوڑ دیا لیکن کھلم کھلا بات نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہا کہ میں کشمیریوں کی عسکری مددکے حق میں نہیں ہوں جس طرح ان کی جانب سے کہہ دیا گیاہے کہ یہ غیر ریاستی عناصر تھے ۔ انڈیا نے مشرق پاکستان میں مکتی باہنی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کوتوڑ دیا لیکن کھلم کھلا بات نہیں کی۔

شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ کلھبوشن ادھر آیا اور پکڑا گیا تو پھر ہم کو پتہ چلا لیکن بھارت نے کھلم کھلا یہ بات نہیں کی اور ہمیں یہ بات کرنی بھی نہیں چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے کر گئے ہیں ، اس معاملے کوعالمی سطح پر اجاگر کرناچاہئے ۔

مزید :

قومی -