باقاعدگی سے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرنے والے لوگ کس سنگین بیماری سے محفوظ رہتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بڑا انکشاف کردیا

باقاعدگی سے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرنے والے لوگ کس سنگین بیماری سے محفوظ ...
باقاعدگی سے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرنے والے لوگ کس سنگین بیماری سے محفوظ رہتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بڑا انکشاف کردیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں باقاعدگی سے ازدواجی فرائض کی ادائیگی کرنے والوں کو ایک سنگین بیماری سے محفوظ رہنے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 355افراد پر کی جانے والی اس اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ باقاعدگی سے جنسی تعلق قائم کرنے والے نہ صرف دماغ کے عصبی خلیوں کی بیماری ’پارکنسنز‘ ڈیزیز(Parkinson's disease)سے محفوظ رہتے ہیں اور اگر وہ اس میں مبتلا ہو جائیں تو باقاعدہ جنسی تعلق اس کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں شامل تمام 355افراد پارکنسنز ڈیزیز میں مبتلا تھے۔ ان کا مرض ابتدائی مرحلے میں تھا۔ اٹلی کی سیلرینو یونیورسٹی اور امپیرئیل کالج لندن کے سائنسدانوں نے اس مشترکہ تحقیق میں 2سال تک ان کے ازدواجی تعلق کے معمول اور ان کی بیماری کی صورتحال کا معائنہ کیا اور نتائج مرتب کیے، جن میں انہوں نے بتایا کہ ان میں سے جو لوگ علاج کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ازدواجی تعلق قائم کرتے رہے ان میں اس مرض کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی تاہم جو لوگ صرف علاج پر اکتفا کیے رہے ان میں سے بعض کا مرض جوں کا توں تھا اور بعض میں اس کی شدت بڑھ گئی تھی۔ اس گروپ میں ایسے لوگ بہت کم تھے جن میں مرض کی شدت کم ہوئی تھی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر بیکی پورٹ کا کہنا تھا کہ ”باقاعدہ جنسی تعلق سے نہ صرف پارکنسنز ڈیزیز کی علامات کم ہوتی ہیں بلکہ مریض کی یادداشت اور مجموعی جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔ ایسے لوگ جو بڑھتی عمر میں بھی جنسی اعتبار سے متحرک رہتے ہیں انہیں اس کے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ان کی قوت مدافعت بہتر رہتی ہے، بلڈپریشر کم رہتا ہے اور حتیٰ کہ ان کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...