دنیا چاہے یا نہ چاہے مسئلہ کشمیر اب حل ہونے کی طرف جائیگا ، علی امین گنڈا پور کا دعویٰ

دنیا چاہے یا نہ چاہے مسئلہ کشمیر اب حل ہونے کی طرف جائیگا ، علی امین گنڈا پور ...
 دنیا چاہے یا نہ چاہے مسئلہ کشمیر اب حل ہونے کی طرف جائیگا ، علی امین گنڈا پور کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت میں گہرا تعلق موجود ہے ، اس لئے بھارت اتنا بڑا کام تو امریکہ کے بغیر نہیں سکتا ، دنیا چاہے یانہ چاہے مسئلہ کشمیر اب حل ہونے کی طرف جائے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دنیا چاہے یانہ چاہے مسئلہ کشمیر اب حل ہونے کی طرف جائے گا،کورکمانڈر کانفرنس میں بھی ٹھوس بیان دیا گیاہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کوایک مثبت پیغام ملاہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اور بھارت میں گہرا تعلق موجود ہے ، اس لئے بھارت اتنا بڑا کام تو امریکہ کے بغیر نہیں سکتا ۔ عمران خان جب سے وزیر اعظم بنے ہیں پاکستان کو سفارتی سطح پر کافی کامیابیاں ملی ہیں ، اس سے مودی فرسٹریشن کا شکار ہوگیا ہے کہ جس طرح عمران خان آگے بڑھ رہے ہیں کہیں مجھے کشمیر پر بیٹھنا ہی نہ پڑ جائے ، اس لئے اس نے کشمیر کو فوری طور پر قابو کرنے کی حرکت کرڈالی ہے ۔

مزید :

قومی -