ہماری نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ترک صدر نے یونان کو بڑی دھمکی دے دی

ہماری نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ترک صدر نے یونان کو بڑی دھمکی دے دی
ہماری نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ترک صدر نے یونان کو بڑی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردگان نے یونان کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،مشرقی بحیرہ روم میں ترکی  کے  اگر کسی بھی بحری جہاز پر حملہ ہوا تو اس کاسخت جواب دیا جائےگا۔

ترک سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مصر اور یونان کی حمایت اور فلسطین سے متعلق اقدامات قابل قبول نہیں ہیں،یونان نے مشرقی بحیرہ روم میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والے ترک جہاز اورچ رئیس پر حملہ کیا تو ترکی اس کا بھر پور جواب دے گا،ترکی کی سمندری حدود میں بحیرہ روم کا سب سے زیادہ علاقہ آتا ہے، اصلا تو کسی دوسرے ملک کے پاس کچھ ہے ہی نہیں، ان کی حدود کی پیمائش میٹرز میں ہو سکتی ہے،ترکی کے تیل و گیس تلاش کرنےوالے جہاز پر کسی بھی حملےکا جواب دیا جائے گا،بچ نکلنے کا کوئی امکان ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہمشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی کا ذمہ دار ترکی نہیں یونان ہے جسے عالمی قوانین کی پاسداری کا خیال رکھنا چاہیئے ،ترک بحری جہاز اوروچ رئیس23اگست تک تیل و گیس کی  اپنی تلاش جاری رکھے گا۔

انہوں نےیونانی وزیر اعظم سے کہا کہ وہ عالمی قوانین کی پابندی کریں،مغربی تھریس کے ہمارے نسلی بھائی بہنوں کی قبروں کے بے حرمتی کی گئی جو خیر کی علامت نہیں۔ترک صدر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنے نسلی بہن بھائیوں خواہ وہ زندہ ہوں یا مردہ تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جو بھی ضرورت پڑی وہ ہم کریں گے ۔