چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات دیگر سامان سے محروم، موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہری عدنان اور فیملی سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات جبکہ امجد علی سے 3 لاکھ اور موبائل فون چھین لیا ہیر کے کے علاقے میں مسلح ڈاکو رمیض کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ10کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے گلشن اقبال کے علاقے میں مسلح ڈاکو متین کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ70ہزار روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو ناصر اور فیملی سے2لاکھ 55ہزار کی نقدی وزیوارات،غازی آباد کے علاقے میں شبیر خان اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار نقدی و زیوارات، شفیق آباد میں علی احمد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 40ہزار، اسلام پورہ میں رفاقت سے گن پوائنٹ پر70ہزار نقدی موبائل فون اور نصیر آباد سے گن پوائنٹ پر ابرار سے 16 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور مصطفی ٹاون، شالیمار اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، گڑھی شاہو،گجر پورہ اور ستوکتلہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔