پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو گولی ماردی، ہسپتال منتقل 

پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو گولی ماردی، ہسپتال منتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ چوہنگ کی حدود میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے رائیونڈ روڈ کی رہائشی آرزو نے رواں برس زمان سے کورٹ میرج کی تھی پسند کی شادی پر اہل خانہ ناخوش تھے جس پر بھائی عابد نے بہن آرزوکے سر میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا آرزو کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے دوسری جانب اطلاع ملنے پر چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عابد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -