ون ویلنگ کے مرتکب درجنو ں افراد کیخلاف مقدمات درج 

ون ویلنگ کے مرتکب درجنو ں افراد کیخلاف مقدمات درج 

  

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے مرتکب درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کا سراغ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مانیٹرنگ سے لگایا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہلڑ بازی، لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد پر بھی کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسے واقعات کی متعدد رپورٹیں موصول ہوئی ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے چار گھنٹے بعد رپورٹ آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو بھیجی جاتی رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -