یوم آزادی پر صدر مملکت کا جیل اسیران کیلئے90 دن کی معافی کا اعلان 

  یوم آزادی پر صدر مملکت کا جیل اسیران کیلئے90 دن کی معافی کا اعلان 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر جیل کے قیدیوں کیلئے آزادی کی خوشخبری کی نوید ہے صدر پاکستان کی طرف سے جیلوں میں بند قیدیوں کے لیے90 دن کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔معافی سے پنجاب کی 42جیلوں کے ٹوٹل 274اسیران مستفید ہوں گے جبکہ سنٹرل جیل روالپنڈی سے 02قیدی،سنٹرل جیل میانوالی 01،ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا 01،ڈسٹرکٹ جیل ملتان 01،ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ 01جبکہ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور سے 01 قیدی رہائی پا سکے گا دہشتگردی،قتل،ڈکیتی،اغواء یا پاکستان کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے والوں ہر اس کا اطلاق نہیں ہو گا صدر پاکستان نے پاکستان بھر کی جیلوں کو حکم نامہ جاری کر دیا۔

مزید :

علاقائی -