یوم آزادی پر کوٹ لکھپت،کیمپ، سنٹرل جیل لاہور میں تقریبات

یوم آزادی پر کوٹ لکھپت،کیمپ، سنٹرل جیل لاہور میں تقریبات

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایت پر جشن آزادی کے موقع پر سنٹرل،کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا صبح کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا۔اندرون وبیرون جیل پاکستانی پرچم کی جھنڈیوں سے سجاوٹ کا اہتمام کیا گیا تھا صبح 9بجے سائرن بجایا گیا اور 9بجکر 5منٹ پر پرچم کو سلامی دی گئی،سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر، سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل ظہیر احمد ورک  سمیت تمام جیل آفسیران وعملہ نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا حمدونعت کے بعد ملی نغمے گائے گئے تقریب کے اختتام پر تمام اسیران انتظامیہ نے مل کر قومی ترانہ گایاسپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ کے مطابق  یوم آزادی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں بھی پرچم کشائی کی ایک تقریب منعقد کی گئی بعدازاں کیمپ جیل لاہور اور کوٹ لکھپت جیل میں اسیران میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے گئے۔سنٹرل جیل میں بھی پرچم کو سلامی دی  گئی سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دوسرے سٹاف ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزید :

علاقائی -