یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس میں پرچم کشائی کی تقریب 

 یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس میں پرچم کشائی کی تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس عامر طفیل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل نے اپنے خطاب میں ملازمین سے درخواست کی کہ وہ ملک کی بہتری اور کمپنی کی ترقی کے لیے یک جان ہوکر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے لہذا حکومتِ پاکستان کے مرتب کردہ ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں ایم ڈی سوئی ناردر ن گیس نے پودا بھی لگایا۔ تقریب میں کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔ ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کے لیے کمپنی کی جانب سے تمام انتظامات یقینی بنائے گئے تھے۔