پاکستان کو نکھارنے اور سنوارنے کا وقت ہے،یاسمین راشد
لاہور(سٹی رپورٹر)آج قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو نکھارنے اور سنوارنے کا وقت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن ملک قوم کی ترقی کے عہدکادن ہے۔کوروناوائرس کے مریضوں کوریلیف دینے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور مئیوہسپتال فیکلٹی کا بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالدمسعودگوندل، وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر سید اصغر نقی، سی ای او مئیو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان،سی او او مئیو ہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل،فیکلٹی ممبران،طلباء وطالبات اورکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی سے منسلک سات ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں قومی پرچم لہرایا اور ملک وقوم کی سلامتی کی خاطر دعاکی۔