ا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی یوم آزادی پر پرچم کشائی 

  ا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی یوم آزادی پر پرچم کشائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نے ملک بھر میں یوم آزادی کے موقع پرآزاد کشمیر،گلگت  بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں اجتماعات اور تقریبات منعقد کیں جس سے ا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے عالمی امیر حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، نائب امیر حضرت مولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت مولاناڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا محمدبن سعید مکی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا غلام یٰسین صدیقی، مولانا افتخار اللہ شاکر، قاری محمد رفیق وجھوی،حاجی محبوب احمدملک، قاری احمد علی ندیم،مولانا گلزار احمد آزادو دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی میں علماء نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کیساتھ مل کر پاکستان بنانے میں اہم کرداراداکیا ہے۔
 پاکستان کا قومی پرچم کراچی میں علامہ شبیر احمد عثمانی  ؒ نے لہرایا۔
مملکت خدا داد پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے کیلئے دینی طبقات اپنا رول ادا کریں گے۔