ریویونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

ریویونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ریوینیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب  میں پرچم کشائی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔ بعد ازاں شجر کاری کے حوالے سے پودے بھی لگائے گئے۔ تقریب کے موقع پر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ریونیو سوسائٹی کے خطیب مفتی غلام حسین قادری نے دعا کروائی۔تقریب میں ریونیو سوسائٹی کے صدر ملک نثار کھوکھر، علی رضا،محمد حنیف باجوہ، چوہدری عبدالحق ودیگر ریونیو سوسائٹی کے رہائشی اور سوسائٹی دفتر کے ملازمین نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -