بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آج(ہفتہ)طلب کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا سی ای سی کا ہائبیرڈ اجلاس ورچوئل اور فزیکل ہوگا اجلاس میں ملکی خصوصا سندھ کی صورتحال پر غور ہوگا اجلاس دو بجے بلاول ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔
بلاول