ملک میں فروسودہ نظام، مہنگائی اور بے روزگار ی ختم کی جائے، مزدور رہنما

    ملک میں فروسودہ نظام، مہنگائی اور بے روزگار ی ختم کی جائے، مزدور رہنما

  

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل میں ملک میں اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کے لئے سماج میں امیر وغریب کے مابین بے پناہ اونچ نیچ اور بڑھتی ہوئی غربت،بے روزگاری اور جہالت اور بیماریوں کو  دور کرنے سمیت جاگیرداری فرسود نظام کو ختم کرکے بے زمین کسانوں کے لئے زرعی اصلاحات کا نفاذ کرے۔ ان خیالات کااظہارآل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنما خورشیداحمد مرکزی جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان، اْسامہ طارق، حسن محمد رانا، نیاز احمد، انور گجر، صلاح الدین ایوبی، رانا شکور، مظفر متیناور دیگر مزدور راہنماؤں نے خطاب کیا ہے۔اس موقع پر  مقررین نے حکومت سے  پْر زورمطالبہ کیاگیا کہ سرکاری و نجی اداروں بمعہ بینکوں، میڈیا کے ملازمین کی اْجرتوں و پنشنوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -