ٹرمپ دغا باز ہیں، سابق وکیل کی تہلکہ خیز کتاب سامنے آ گئی

  ٹرمپ دغا باز ہیں، سابق وکیل کی تہلکہ خیز کتاب سامنے آ گئی

  

  واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور تہلکہ خیز کتاب سامنے آ گئی ہے جس میں ان کے سابق وکیل نے امریکی صدر کے بارے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کی جانب سے ’Disloyal‘ یعنی بے وفا کے عنوان سے کتاب شائع کی گئی ہے جس میں ٹرمپ کی زندگی کے ذاتی پہلوؤں کو  اجاگر کیا گیا ہے۔ مائیکل کوہن نے اپنی کتاب میں ٹرمپ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر کو بری حرکتیں کرتے دیکھا۔سابق وکیل نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں، بیوی میلانیا سے جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ کو ٹیکس دھوکا دہی میں مدد دی گئی، اور ٹرمپ نے روس کے صدر  پیوٹن سے رابطوں کے لیے خفیہ بیک چینل بنایا، وہ  ایک دغاباز شکاری ہیں۔مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ میں ٹرمپ کو ان کی فیملی سے بھی زیادہ جانتا ہوں، میں نے ٹرمپ کو کلبز میں دیکھا ہے، وہ فراڈیے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو محافظوں کے بغیر اصل روپ میں دیکھا ہے۔

ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -