نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز کی تازہ لہر کے بعدآکلینڈ میں لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز کی تازہ لہر کے بعدآکلینڈ میں لاک ڈاؤن

  

  آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں کورونا کی تازہ لہر کے بعد حکومت نے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن لگا دیا۔حکام کا کہنا ہیکہ ضرورت محسوس ہوئی تو لاک ڈاون میں تین روز کی توسیع کی جا سکتی ہے۔نیوزی لینڈ میں مقامی طور پر کورونا کی منتقلی کو روکے 100 سے زائد روز گزرنے کے بعد ایک بار پھر کورونا نے سر اٹھا لیا ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13کمیونٹیز میں کورونا کے مزید 17کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے خبردار کیا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

 لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -