تعلیمی بورڈ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب 

تعلیمی بورڈ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب 

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہورمیں 14اگست کو یوم آزادی کی تقریب چیئرمین پروفیسر ریاض احمد ہاشمی کی سر براہی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری و کنٹرولر کے علاوہ افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ چیئرمین نے صبح نو بجے لاہور بورڈ کے احاطہ میں پرچمِ ستارہ ہلال لہرایا۔

اس موقع پر ملکی سلامتی اور عوامی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔چیئرمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں ہر پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

 اور ملازمین اپنے فرائض دلجمعی،لگن اور دیانت سے سرانجام دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -