اپریل،2021میں پرائمری تک ملک بھر میں یکساں نصاب لانچ کیا جائیگا:شفقت محمود

اپریل،2021میں پرائمری تک ملک بھر میں یکساں نصاب لانچ کیا جائیگا:شفقت محمود

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری تک یکساں نصاب اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا، کہتے ہیں پرائمری تک یکساں نصاب اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں تک یکساں نصاب 2022 میں لانچ کیا جائے گا، نویں سے بارہویں جماعت تک یکساں نصاب 2023 میں نافذ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں ہونے والی بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تھا۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی جس کی باقی تمام صوبوں نے مخالفت کی جس کے بعد تمام صوبوں کی جانب سے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی حتمی تجویز برقرار رکھی گئی۔

یکساں نصاب

مزید :

صفحہ اول -